موجودہ صورتحال میں مزدورں کی فلاح و بہبود کے لیے 200 ارب روپے کا پیکچ حکومت کا مثبت قدم ہے؛ فوکل پرسن انصاف لیبر ونگ پاکپتن

203

پاکپتن، یکم مئی(اے پی پی):انصاف لیبر ونگ کے ضلعی فوکل پرسن سید حسنین حماد بخاری نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کرونا

وائرس وباء سے مزدور و دیہاڑی دار طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال میں مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لیے 200 ارب روپے مختص کیے ہیں، جو حکومت کا مثبت قدم ہے۔

جمعہ کو یہاں انصاف لیبرونگ ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیہاڑی دار طبقہ اور مزدوروں کے لیے راشن اور مالی امداد کا بندوبست کرکے ان کے گھروں میں فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر میں انصاف لیبرونگ کی ٹیم کام کر رہی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام کو حکومتی احتیاطی تدابیر  پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

اے پی پی/پاکپتن/حامد