محنت کش طبقہ کسی بھی ملک کی تر قی اور خوشحالی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے:سینیٹر رحمان ملک

205

اسلام آباد، 01 مئی (اے پی پی ): سینیٹر رحمان ملک  نے کہا ہے کہ محنت کش طبقہ کسی بھی ملک کی تر قی اور خوشحالی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ مزدور کسی قوم و ملت کیلئے معمار و ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ مزدور ہی قوم کے معمار اور ملکی تعمیر و تر قی میں اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔

مزدوروں کے عالمی دن   پرمزدوروں، کسانوں اور محنت کشوں کوخراج تحسین  پیش کرتے ہوئے  سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کر کے  کم از کم اجرت 25 ہزار کی جائے۔ اسکے علاوہ  مزدوروں کیلئے رہائشی کالونیاں، علاج کی بہتر سہولیات اور انکے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ادا کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ  سے پیدا شدہ مشکلات کے پیش نظر مزدوروں کیلئے خصوصی ریلیف  پیکج کا بھی اعلان کیاجائے۔

اے پی پی/سحر/قرۃالعین