پنڈی بھٹیاں،06 مئی (اے پی پی ): اسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں نے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے حساس اداروں اور پاسکو کے عملے کے ہمراہ جلالپور بھٹیاں میں واقع مکی رائس مل اور الرحیم رائس مل کے گوداموں پر چھاپے مارے اور 25 ہزار گندم کی بوریاں برآمد کر لیں۔
اس موقع پر الرحیم رائس مل کے گودام سے گندم کی 20000 بوریاں اور مکی رائس مل کے گودام سے گندم کی 5000 بوریوں کو قبضے میں لے کر پاسکو کے حوالے کر دیا گیا جبکہ گوداموں کو بھی سیل کردیا گیا ۔
اسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اعتزاز اسلم مارتھ نے بتایا کسی شخص کو ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دی جائے گی ۔ذخیرہ اندزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اے پی پی /محمد نصراللہ/نورین