اسلام آباد، 7 مئی (اے پی پی): وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے جمعرات کو جاری ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وہ ریل گاڑی چلانا چاہتے تھے مگر اس پر تمام صوبوں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے چنانچہ جمہوری تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو مزید دو سے تین دن التوا میں رکھا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے عندیہ دیا ہے کہ ریلوے آپریشن کو عید سے قبل بحال کر دیا جائے گا اور تمام حفاظتی انتظامات کو یقنی بنایا جائے گا۔
اے پی پی / سہیل،فاروق