تھرپارکر،11 مئی(اے پی پی ): تھرپارکر میں کام کرنے والی این جی اورتھردیپ یونین کونسل جوڑؤ کے 21دیہاتوں کے 192 انتہائی غریب گھرانوں کو 10756212روپوں کی مالیت کے اثاثہ جات، ویراواہ یونین کونسل میں 24دیہاتوں کے 136انتہائی غریب گھرانوں کو 7516134روپوں کی مالیت کے اثاثے، اور یونین کونسل مٹھڑیو بھٹی کے 20دیہاتوں کے 226انتہائی غریب گھرانوں کو 103039720روپوں کی لاگت کے اثاثے فراہم کئے گئے ہیں جبکہ اس پروگرام کے تحت دیگر گھرانوں تک رسائی جاری ہے۔
اس موقع پر اثاثہ جات وصول کرنے والے دیہاتوں کی عورتوں نذیراں، کریماں، نوراں، سومری، وختو اور دیگر نے کہا کہ تھردیپ نے ایسی مشکل حالات میں ہمیں بڑا سہارہ دیا ہے یہ مال مویشی ہم غریبوں کی زندگی ہے کیونکہ اس سے ہمارے معصوم بچوں کے دودھ کو پورا کیا جا سکے گا اور آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا جس سے ہم خود کفیل ہو سکیں گے۔
اے پی پی/ کریم ڈنو /نورین











