ملتان 11مئی )اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی قمر زمان قیصر انی نے کہا ہے کہ ڈوگر پارک کی مکمل بحالی کا فیصلہ کر لیا ہے. جس پر پچا سی لاکھ کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی. پارک کی از سر نو تعمیر سے اس کو خو بصورت بنا یا جائے گا. از سر نو بحا لی کے لئے ٹینڈر کا اشتہار جلد اخبا ر میں دیا جائے گا. جس کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈوگر پارک کے دورہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ پارک میں گزیبوز, ڈسٹ بن, لائٹس,جم ایریا اور ٹریکس کی کشادگی کے ساتھ خو بصورت لینڈ سکیپنگ کی جا ۓ گی. در ختوں اور پو دوں کی بڑ ی تعداد سے پارک کو آراستہ کریں گے.جس کا ٹاسک ڈائر یکٹر ہا رٹی کلچر کو دے دیا ہے۔پارک کا زیادہ تر حصہ بہتر حالت میں مو جودہے۔ انہوں نے کہا کہ پارک میں تر قیا تی کام کے بعد پارک مکمل طور بحال ہو جائے گا جبکہ بحا لی کے کام کی نگرانی خو د کروں گا۔











