پاکپتن میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے وژن کے مطابق مستحق غریب اور نادار خاندانوں میں راشن تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

125

 

پاکپتن 11 مئی (اے ہی پی ):پاکپتن وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے وژن کے مطابق پنجاب بیت المال اور اللہ والے ٹرسٹ کے  زیر اہتمام پاکپتن میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحق اور نادار 650 خاندانوں میں  راشن تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب کے صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری تھے اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کی روشنی میں تمام تر سیاسی وابستگيوں سے بالا تر ہو کر مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کر رہے ہیں ہمیں چاہئیے کہ ہم سب اپنے اردگرد مستحق افراد کا خیال رکھیں انہوں نے کہا کہ حکومت کے بروقت اقدامات سے پاکستان کورونا وائرس سے اتنا متاثر نہیں ہوا جتنے دوسرے ممالک متاثر ہوئے ہیں  چئیرمین پنجاب بیت المال ملک محمد اعظم بھٹی اور ایم پی اے میاں فرخ ممتاز مانیکا  نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اس مشکل گھڑی میں حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور  لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کر رہی ہے ۔