میجر محمد اصغر کورونا کے خلاف جنگ میں شہید

166

 

 اسلام آباد ،11 مئی  (اے پی پی ):میجر محمد اصغر   کووڈ -19 کے خلاف جنگ میں شہید ہو گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر محمد اصغر طورخم بارڈر ٹرمینل کے انتظامی امور پر معمور تھے جہاں عوام کی اسکریننگ کو یقینی  بنا کر افغانستان میں لاجسٹک   سپورٹ  قافلوں کو منتقل کی جاتی ہے۔

میجر اصغر شہید کو سانس کی شکایت پر سی ایم ایچ پشاور لایا گیا اور وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا لیکن وہ کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے۔