ایبٹ آباد،11 مئی (اے پی پی ):گلیات میں یونین کونسل نتھیاگلی کے گاؤں پسالہ میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ،جس کی زد میں آکر دس گھر مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے اور متعدد گھروں کو بھی نقصان ہوا۔
ڈپٹی کمیشنر ایبٹ آباد جناب محمد مغیث ثناءاللہ نے کہا کہ مقامی افراد کو گاؤں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیاہے ، متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی ہیں اور علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں











