پنڈی بھٹیاں میں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن

200

 

پنڈی بھٹیاں،11 مئی (اے پی پی ): پنڈی بھٹیاں میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے اکیس جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

حافظ آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم میں اکیس جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے دس لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان اور نقدی برآمد کی ، گرفتار افراد میں خطرناک اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں ،پولیس نے بھاری مقدار میں تیار دیسی شراب اور آلات کشید بھی برآمد کئے ہیں ۔