ملتان، ۱۲ مئی (اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور ساتھ ای اے ڈی اے خالدمحمود بھٹی اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اعجاز سلیم بھی ہمراہ تھے
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے سبزی اور پھلوں کی سپلائی کے بارے میں منڈی میں لوگوں سے معلومات دریافت کی سبزی اور فروٹ کی نیلامی کی بیس لائن کے بارے میں معلومات حاصل کی مارکیٹ کمیٹی کی ریٹ لسٹ دکاندار کے حوالے کرنے کے میکانزم کے بارےمیں پوچھا گیا اور سبزی منڈی میں ہاتھ دھونے کی سہولت اور نصب ڈس انفکشن ٹنل کو چیک کیا. محمد طیب خان کی سبزی منڈی میں آنیوالے ہر فرد کوڈس انفکشن ٹنل سے گزارنے کی ہدایت بھی کی اور ہدایت کی کہ مارکیٹ کمیٹی اس مقصد کے لئے مین گیٹ پر کیمپ لگائے اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو نے ہدایت بھی جاری کی محمد طیب خان نے کیمپ میں شفٹ وائز سٹاف تعینات کیا جانے کا حکم صادر فرمایا
اےڈی سی ریونیو نے بارش کی صورت میں سبزی وفروٹ منڈی سے فوری طور پر پانی کو ڈرین کرنے کی حکمت عملی تیار کی جانے کی تلقین کی اور محمد طیب خان نے کہا کہ ریٹ لسٹ سبزی منڈی آنیوالے ہر دکاندارکے حوالے کرنے کے لئے مؤثر میکانزم تیار کیا جائے۔











