پشاور میں نرسز کے عالمی دن کی مناسبت سے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں تقریب 

135

پشاور،12مئی(اے پی پی): ملک بھر سمیت پشاور میں بھی نرسز کا عالمی دن منایا گیا، اس حوالے سے پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پراونشل نرسز ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ نرسز ایسوسی ایشن نے نرسز کا عالمی دن کو منایا۔ اس موقع پر پروانشل نرسز ایسوسی ایشن کی صدر مہر مصطفیٰ نے کہا کہ کورونا کیخلاف فرنٹ لائن میں نرسز کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا کیونکہ ایسی صورتحال میں نرسز کا کردار تاریخی ہے۔

نرسز ایسوسی ایشن کی ایک اور عہدیدار انور سلطانہ نے بھی موجودہ صورتحال میں نرسز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نرسز ہمارے لیے رول ماڈل ہیں اور انکی ہمت اور حوصلہ بڑھانے کیلئے ہم سب انکے ساتھ میدان عمل میں ہیں۔

تقریب کے اختتام پر نرسز کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

صائمہ حیات،فاروق