: ملتان ، 14 مئی (اے پی پی) : سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر سٹی پولیس ملتان نے رینجرز کے ہمراہ شہر میں امن و امان کے حوالے سے مشترکہ فلیگ مارچ کیا ،فلیگ مارچ کا مقصد لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال میں امن و امان قائم رکھنا ہے ۔دوران مارچ عوام سے اپیل کی گئی کہ سیکیورٹی پوائنٹ آف ویو کے تحت کوئی اطلاع ہو تو بذریعہ 15 پولیس کو آگاہ کریں۔
فلیگ مارچ ایس پی سٹی ڈویژن جاوید احمد خان کی سربراہی میں روانہ ہوا۔ فلیگ مارچ میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز ، رینجرز ، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور محافظ اسکواڈ کے افسران شامل ہوئے۔
فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہوکر ایم ڈی اے چوک ، رضا آباد چوک ، یو بی ایل چوک ، پل واصل ، چونگی نمبر 1، ایس پی چوک ، باہمن جی چوک ، عزیز ہوٹل چوک ، ڈبل پھاٹک چوک ،چوک شہباز ، بی سی جی چوک ، ممتازآباد فلائی اوور ، چونگی نمبر 14، خونی برج چوک ، دہلی گیٹ چوک ،دولت گیٹ چوک ، عید گاہ چوک، چونگی نمبر 9 ،چونگی نمبر 6، گردیزی مارکیٹ ، گول باغ ، پیر خورشید کالونی ، چونگی نمبر 7، کچہری چوک سے ہوتا ہوا پولیس لائن پر اختتام پزیر ہوا۔
اے پی پی /ملتان/قرۃالعین











