وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی محمد نجیب ہارون کی ملاقات

163

اسلام آباد، ۱۴ مئی ( اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی محمد نجیب ہارون نے اسلام آباد میں ملاقات  کی۔ ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک محمد عامر ڈوگر بھی موجود تھے ۔

ملاقات میں کراچی کی عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے امور پر گفتگو کی گئی۔

ممبر قومی اسمبلی محمد نجیب ہارون نے  کہا کہ کراچی نے پاکستان تحریک انصاف  کو  بھاری مینڈیٹ سے نوازا لہذا کراچی خاص توجہ کامستحق ہے۔ کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کی غرض سے جس قدر گہری دلچسپی وزیراعظم لے رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے ۔ ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات  اور موثر فیصلہ سازی پر ممبر قومی اسمبلی محمد نجیب ہارون نے وزیر اعظم کو خراج تحسین  پیش کیا۔کنسٹرکشن کے شعبے میں ریلیف فراہم کرنے پر محمد نجیب ہارون نے وزیراعظم کا شکریہ بھی  ادا کیا۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے مزدور اور غریب طبقے کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم کو اس ضمن میں ٹرانسپورٹ کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست بھی کی۔

نعیم،فاروق