اسلام آباد،14 مئی(اے پی پی):وفاقی وزیر اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار سے گورنر سٹیٹ بینک نے ورچوئل ملاقات کی، جس دوران ملکی معاشی اور اقتصادی امور پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں وزیراعظم کے وژن کے مطابق گلوبل ڈیٹ ریلیف کے حوالے سے عالمی برادری سے جاری مشاورت پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کرونا کے باعث معاشیت پر منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کرنے پر گفتگو ہوئی۔
اے پی پی /سعیدہ/حامد











