سکھر،15مئی (اے پی پی) سکھر میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ماہ رمضان کے تیسرے جمعہ کے روز بھی لاک ڈاون پر سختی سے عملدرآمد کرایا گیا،لوگوں نے نماز ظہر گھروں میں ادا کی۔
حکومتی اعلان کے مطابق جمعہ کے روز 12بجے سے 3 بجے تک بالخصوص سختی کی گئی اور مکمل طور پر لاک ڈاؤن پر عمل کرایا گیا جبکہ سٹرکوں پر نظر آنے والے افراد کو گھربھیج دیا گیا۔
علاوہ ازیں شہر بھر میں مساجد بند رہیں جہاں پولیس و رینجرز تعینات رہے۔ شہر کی شاہراہوں پر پولیس، رینجرزاور قانون نافذ کرنے والوں کا گشت جار ی رہا۔
اے پی پی /اطہراللہ/قرۃالعین











