عارف والا ،21 مئی (اے پی پی ): قبولہ بائی پاس کے قریب لاہور سے براستہ عارف والا فورٹ عباس جانے والی تیزرفتار نان اے سی بس الٹ گئی بس میں سوار بچوں ، خواتین سمیت 25 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو 1122 کے عملہ نے فوری طور پر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جس میں 7 مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی کی کراسنگ کے دوران پیش آیا