عارف والا: گاؤں 145/ای بی میں لگا واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ 4 سال سے بند

223

عارف والا، 28 مئی (اے پی پی ): عارفوالا کے نواحی  گاؤں 145/ای بی میں حکومت کی جانب سے صاف پانی کی فراہمی کے لیے لگا واٹر فلٹریشن پلانٹ  حکام  کی عدم دلچسپی کے باعث  ناکارہ ہوگیا ہے  اور  چار سال سے بند پڑا ہے۔

پینے کے صاف پانی کے حصول کے لیے  واٹر فلٹریشن پلانٹ میں لگی ٹوٹیاں اور موٹر چوری ہو چکی ہے جبکہ با اثر  افراد نے فلٹریشن پلانٹ میں مویشی باندھ رکھے ہیں۔

 واٹر فلٹریشن پلانٹ بند ہونے  سے  گاؤں کے مکین پینے کے لیے  صاف پانی کے  لیے  دوسرے گاؤں سے  بھرنے پر مجبور ہیں،دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ کو متعدد بار واٹر فلٹریشن پلانٹ کی جانب  توجہ دلوائی گئی ہے  مگر تمام تر کوششیں بے سودثابت  ہوئیں  ، علاقہ مکینوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گاؤں میں خطیر رقم سے لگے واٹر فلٹریشن پلانٹ کو فعال کیا جائے تاکہ صاف پانی کی فراہمی یقینی ہو سکے۔