پنجاب فوڈ اتھارٹی کی زائدالمعیاداشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں

266

 

لتان،29مئی(اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی زائدالمعیاداشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں جاری، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں کاروائیاں کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کی موجودگی پرپولٹری شاپ اور ایکسپائرڈخوراک فروخت کرنے پر سوئیٹس اینڈبیکرز کو سربمہر کر دیا۔

اس کے علاوہ ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے کورونا وائرس کے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیلئے دوکانوں میں خوراک کو صحت بخش بنانے کیلئے بروشرز سمیت کورونا وائرس کے پیش نظر مکمل احتیاط برتنے،خوراک کو محفوظ رکھنے اورشاپس پر کام کرنیوالے ورکرز کو خطرناک وباء سے بچنے کیلئے ہدایاتی پرچے تقسیم کیے گئیں۔

جنوبی پنجاب میں 206فوڈ پوائنٹس کو وباء سے متعلق ضروری ہدایات جاری کی گئی اورصفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر185فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔اسی طرح حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر19فوڈ پوائنٹس کو110,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔دوران کارروائی20کلوخراب گوشت،12لیٹر آئل،10کلومصالحہ جات،08کلو حشرات زدہ مٹھائی کوتلف کر دیا گیا۔

فوڈ سیفٹی ٹیمز نے جنوبی پنجاب میں کاروائیاں کرتے ہوئے ملتان میں واقع پولٹری شاپ کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،مردہ مرغیوں کی موجودگی پر،گوشت کا رنگ تبدیل ہونے پر شاپ کو سیل کر دیا جبکہ بہاولنگر میں واقع الفیصل سوئیٹس اینڈ بیکرز کو پراسیسنگ ایریا میں سگریٹ نوشی کرنے،میٹھائی میں رنگ کاٹ کے استعمال،ورکرز کے میڈیکلز نہ ہونے،کھانے کی اشیاء کو نامناسب طریقے سے سٹورکرنے اور زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی پر سربمہر کر دیا۔

مزید برآں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے ملتان ڈویژن میں 78فوڈ پوائنٹس کا دورہ  کیا گیا اور69کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ۔اسی طرح بہاولپورڈویژن میں 72 شاپس کی چیکنگ کی گئی اور67فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ ڈی جی خان ڈویژن میں 56شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے49فوڈ پوائنٹس کو معمولی نقائص پر حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔چیکنگ کے دوران تمام فوڈ پوائنٹس کو عالمی وبا سے بچاؤ کے لیے مثبت اقدامات اٹھانے اور دوکانوں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات دی گئیں۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر ملتان ڈویژن میں 08فوڈپوائنٹس کو 38,500 روپے،بہاولپور ڈویژن میں 04شاپس کو18,000روپے اور ڈی جی خان ڈویژن میں 07فوڈ یونٹس کومجموعی طورپر57,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

اسی طرح کارروائی کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے20کلو خراب گوشت،12لیٹر ناقص آئل،04مردہ مرغیاں،10کلو ملاوٹی مصالحہ جات،08کلو حشرات زدہ مٹھائی کو تلف کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے اور سینٹائزر کے استعمال کو بھی یقینی بنایا گیا تھا۔