ملتان میں گرین بیلٹس پر سایہ دار درختوں کی شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے؛ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی

131

 

ملتان،29مئی(اے پی پی):  ڈائریکٹر جنر ل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان قمر زمان قیصرانی نے کہا ہے کہ گرین بیلٹس پر سایہ دار درختوں کی شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے،میٹرو گرین بیلٹ پر پودوں کے ساتھ ساتھ سایہ دار درختوں کی شجرکاری کا آغازکر دیا گیا ہے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار میٹرو گرین بیلٹ اور دھو بی گھاٹ پارک کےاچانک دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی درختوں کی شجرکاری کر رہے ہیں، جو گرمی کو برداشت کر سکیں اور ماحول کو ٹھنڈا  رکھنے میں بھی مدد دیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ دھوبی پارک سمیت دیگر پارکوں کو بہتر حالت میں بحال کیا جا رہا ہے جبکہ پارکوں کی تزین و آرائش کے لئے ملازمین تندہی سے ذمہ د ار یاں سر انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نو نمر چوک، عید گاہ گرین بیلٹ اور ہائی کورٹ گرین بیلٹس کی طرح دیگر گرین بیلٹس کی خوبصورتی پر بھرپو توجہ دے رہے ہیں۔

اس موقع پر میٹرو روٹ گرین بیلٹ پر گھاس اور درجن سے زائد درختوں کی شجرکاری بھی کی گئی۔ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر غلام نبی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر سعد قر یشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔