ملتان :ڈائریکٹر تعلقات عامہ طاہر محمود نے چارج سنھبال لیا

152

 

ملتان،30 مئی (اے پی پی ): ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان طاہر محمود نے چارج سنھبال لیا،ڈویژن کے افسران و سٹاف نے طاہر محمود کو چارج سنبھالنے  پر مبارکباد دی ۔

ڈائریکٹر طاہر محمود کی قیادت میں ڈویژنل افسران کا اجلاس ہوا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر تعلقات عامہ کا کہنا  تھا کہ  کرونا کیخلاف حکومت پنجاب کی ہدایت پر بھرپور  آگاہی مہم چلائی جارہی ہے اور حکومت پنجاب اور میڈیا کے مابین مثالی تعلقات کا قیام ترجیح ہے۔

طاہر محمود  نے کہا کہ صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے جبکہ فیلڈ افسران حکومت کا  مثبت امیج اجاگر کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد جہانیہ،سید ماجد شاہ،میاں نعیم عاصم ،فرقان حیدر، اصغر خان ،نعمان مسعود ،ڈپٹی  ڈائریکٹر وسیم یوسف،ارم سلیمی اور انفارمیشن آفیسر سلمان خالد بھی شریک ہوئے۔