میرپورخاص،30مئی ( اے پی پی): ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی ہدایات پر سی آئی اے اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے رہزنی، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے پانچ کارندے گرفتار کر لیے۔
سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران پولیس ٹیم نے بتایا کہ شہر سمیت ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد، گینگ کے پانچ کارندے برھان ولد سردار آرائیں، بلال ولد عبدالغفار عباسی، شاکر ولد شبیر عباسی، طارق عباسی اور شان عباسی کو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
پولیس ٹیم نے بتایا کہ مذکورہ گینگ سے مختلف وارداتوں کے درمیان چھینی گئی قیمتی اشیاء اور نعقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔











