ملتان،30مئی(اے پی پی):پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان میں سکیل پانچ سے اٹھارہ تک کے 60 کنٹیریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا ہے۔ درجہ چہارم کے تین سو سے زائد ملازمین کے کوائف کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے، ان ملازمین کو بھی جلد مستقل کر دیا جائے گا۔
پی ایچ اے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا کہ ملازمین کے لئے آج بہت خوشی کا دن ہے،ان سے کیا ہوا وعدہ پو را کر دیا ہے،ملازمین مزید محنت اور لگن سے ذمہ داریاں سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کا شہر کی خوبصورتی میں اہم کردار ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان قمر زمان قیصرانی نے کہا کہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے،کلین اینڈ گرین مہم کو بہترین انداز سے آگے بڑھا رہے ہیں، ملازمین مزید محنت سے ادارہ کو مضبوط کریں۔
چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ملازمین کا درینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے،ادارہ کے ملازمین نے لاک ڈاؤن اور عید پر بھی مستعدی سے ذمہ داریاں سر انجام دیں ہیں، جو قابل تحسین بات ہے











