عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جس نے شوگر سکینڈل کی انکوائری رپورٹ شائع کی؛ شوکت یوسفزئی

146

 

پشاور، 30مئی(اے پی پی): صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کی تاریخ میں پہلے وزیر اعظم  ہیں جنہوں نے شوگر سکینڈل کی انکوائری کرکے رپورٹ شائع کی، شوگر سکینڈل میں ایسے لوگ بھی ملوث ہیں جو حکومت کو سپورٹ کررہے ہیں لیکن خان صاحب نے صاف کہہ دیا ہے کہ میں مافیا کو سامنے لاؤں  گا چاہے حکومت رہے نہ رہے۔

 شانگلہ کے علاقے بشام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہا کہ عمران خان نے پہلے ہی سب کے سامنے کہہ دیا تھا کہ ایک مافیا ہے جو ملک کو لوٹ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا جیل جانا مقدر ہے وہ  کسی اور نظر سے پاکستان آئے تھے کورونا سے فائدہ اٹھانا چاہتے تھے۔ اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے انھیں عوام میں ہونا چاہئے تھا لیکن شہباز شریف کمرے میں بیٹھ کر لیپ ٹاپ پر لوگوں کو کرونا کے اوپر بھاشن دے رہے ہیں۔ اسطرح زرداری اومنی گروپ میں پھنسے گا انکے ملازمین کے اکاونٹس سے اربوں روپے نکل رہے ہیں۔

شوکت یوسف زئی نے مزید کہا کہ کرونا کو وزیر اعظم نے احسن طریقے سے ہینڈل کیا جسکی وجہ سے آج صوبے میں کرونا وائرس کنٹرول ہے۔