جنرل
سورس:
بورے والا،06مئی(اے پی پی):جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کےجوان نائیک نثار احمد کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جنوبی وزیر ستان میں شہید ہونے والے بورے والا کے سپوت نثار احمد کا جسد خاکی آج انکے آبائی گاوں 142/ای بی پہنچایا گیا اور صبح انہیں انکے آبائی قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
کینٹ گریثزن میلسی کے کرنل اسماعیل بیگ کی قیادت میں پاک فوج کے جوانوں نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،شہید کی نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی
وی این ایس، بورے والا











