ملتان؛ کورونا وائرس بارے ایس اوپیز پر  عمل نا کرنے  والی ٹرانسپورٹرز کیخلاف  کارروائی    ،34 گاڑیوں کو تھانے بند کر دیا

125

ملتان ،6جون(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاو سے متعلق  ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف  کارروائی    جاری  ہے ، ملتان سے دوسرے شہروں کو جانیوالی 34 گاڑیوں کو تھانے میں بند کر دیا گیا جبکہ ایس او پیز کی معمولی خلاف ورزی پر متعدد گاڑیوں کو 13 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

سیکرٹری آر ٹی احمد رضا  نے  ٹرانسپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  ایس او پیز کو یکسر نظرانداز کرنیوالی گاڑیوں کو بند کیا جارہا ہے، ایسی بسوں اور ویگنوں کو کسی صورت سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور تمام ٹرانسپورٹرز مسافروں کو ماسک لگانے کا پابند بنائیں گے اور ماسک نہ لگانے والے شہریوں کو ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے سے انکار کر دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں کو بسوں میں سوار کرنے سے پہلے ان کے ہاتھ سینی ٹائز کئے جائیں اور تمام مسافروں کی نشستوں کے مابین فاصلہ رکھا جائے، بسوں اور ویگنوں کی ڈس انفکشن کے مکمل انتظامات کئے جائیں۔

وی  این ایس،  ملتان