ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا  دورہ نشتر ہسپتال

154

ملتان 18جون (اے پی پی )؛ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا  دورہ نشتر ہسپتال ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لئے  حفاظتی سامان پرو وائس چانسلر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کے حوالے کیا گیا  ۔حفاظتی سامان نجی سیلولر کمپنی کی طرف سے عطیہ کیا گیا عطیہ کئے گئے سامان میں سینی ٹائزرز،سرجیکل ماسک،کیپس،میڈیکل گلوز اور فٹ کور پیک شامل تھے اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا  کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت تمام دستیاب وسائل فراہم کررہی ہے کمرشل کمپنیاں اور اہل ثروت حضرات وباء سے نمٹنے کے لیے حکومت اور صحت کے اداروں کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ نشتر ہسپتال کی لیبارٹری کورنا ٹیسٹ کے حوالے سے بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہے جبکہ  نشتر ہسپتال کو 69 وینٹی لیٹرز فراہم کئے گئے ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ

حکومت پنجاب سے کال ان انٹرویو میں حصہ لینے والے ڈاکٹرزکا کنٹریکٹ تین ماہ سے بڑھا کرایک سال کرنیکی سفارش کی جائے گی حکومت پنجاب سے نشتر ہسپتال کو مزید حفاظتی کٹس فراہم کرنے کے لئے بھی لکھا جائے گا اور کورونا وائرس کے مریضوں کے دباو کے  پیش نظر ہسپتال میں ایچ ڈی یو کی تعداد کو 32 بیڈز تک بڑھایا جارہا ہےنشتر ہسپتال انتظامیہ سٹاف کی استعداد بھی بڑھا رہی ہےتربیت یافتہ سٹاف کی تعداد بڑھنے سے ہسپتال میں موجود تمام وینٹی لیٹرز کو استعمال میں لایا جائے گا موجودہ صورتحال میں کمرشل اداروں اور اہل ثروت حضرات آکسیجن کنسٹریٹرز عطیہ کریں آکسیجن کنسنٹریٹرر کورونا وائرس میں م نشتر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد محمود بخاری بھی موجود تھے

وی این ایس