ملتان18 جون(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے کورونا وائرس کے متعلق احتیاطی تدابیراختیار کرنے،دوکانوں میں خوراک کو صحت بخش بنانے کیلئے بروشرز تقسیم کیے۔فوڈ سیفٹی ٹیمز نے326 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر271 فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔اس کے علاوہ ایکسپائر، ناقابل سراغ اجزاء سے سوڈاتیار کرنے پر03سوڈاواٹرفیکٹریز،02بیکریز،میٹ شاپ،ملک شاپ سمیت 08فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کیا گیا۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر26 فوڈ پوائنٹس کو02لاکھ84 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اس کے علاوہ ناکہ بندی کرکے دودھ کی چیکنگ کی گئی،2200 لیٹر ملاوٹی دودھ25کلو ملاوٹی مصالحہ جات،60لیٹر مشروبات،20کلو مردہ مرغیوں کا گوشت اور 30کلوغیرمعیاری خوراک کوتلف کیاگیا
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کاروائیاں کرتے ہوئے ملتان میں واقع یعقوب سوڈاواٹر,اوکاڑہ میں کیئرٹریڈرزبیورجزیونٹ اوربشیرسوڈاواٹرکوواٹرٹیسٹنگ رپورٹ نہ ہونے,مشروبات کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء کے استعمال پرسیل کیاگیا۔اسی طرح خانیوال میں فریدبیکری اورڈی جی خان میں کاشف بیکرزکوناقابل سراغآئل کا استعمال کرنے اورگندے فریزر میں خوراک کوسٹورکرنے پرسیل کیاگیا۔اس کے علاوہ خانیوال میں واقع نذیراحمدمیٹ شاپ کو مردہ,بیمار,لاغر مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے پرمیٹ شاپ کوسیل کیاگیا۔اسی طرح ساہیوال میں بلال فوڈزپاپڑفیکٹری کوخریدوفروخت کا ریکارڈ نہ ہونے,خام مال زمین پررکھنے اورآئل چینج ریکارڈنہ ہونیپرپاپڑفیکٹری کوسربمہرکیاگیا۔جبکہ ڈی جی خان میں واقع حاجی غلام حسین ملک شاپ کوپروڈکشن ایریا میں واشروم کی موجودگی اوردودھ کے لیے کیمیکل ڈرمز کے استعمال پرسیل کیاگیا۔مزیدبرآں مظفرگڑھ میں ناکہ بندی کے دوران دودھ بردارگاڑی میں موجود02ہزارلیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔دودھ کے لیے گئے سیمپل فیل ہونے پر2000لیٹردودھ کوتلف کردیاگیا۔دودھ میں ایل۔آرانتہائی کم اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔
اسی طرح دورانِ چیکنگ ملتان ڈویژن میں 81فوڈیونٹس کو وزٹ کیا72فوڈیونٹس کوناقص صفائی پروارننگ نوٹسزجاری کیے گئیجبکہ 06فوڈپوائنٹس کو28,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اسی ساہیوال ڈویژن میں 110فوڈیونٹس کی چیکنگ کی گئی اور86کواصلاحی نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ 05یونٹس کو36,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اس کے علاوہ بہاولپور اورڈی جی خان ڈویژن میں 191یونٹس کو چیک کیاگیااور158کوبہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ09فوڈپوائنٹس کو64,000روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔دوران کاروائی 60لیٹر بیورجز,25کلومصالحہ جات,20کلوکموزن مرغیاں اور30 کلودیگرمضرصحت خوراک کوموقع پرتلف کیاگیا۔ ۔
وی این ایس











