پشین ، 19جون (اے پی پی ): پشین اور کچلاک پولیس کی مشترکہ کارروائی، جلیوگیر کچلاک سے چوری شدہ ٹرک گاڑی اور گھی برآمد کر لی گئی۔ایس پی صدر کوئٹہ شوکت مہمند کی خصوصی ہدایت پر ایگل و پولیس فورس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او پشین چوھدری ادریس کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز کلی جلوگیر کچلاک سے ٹریلرگاڑی سمیت چوری کیا جانے والا گھی پشین کے علاقے کلی حاجی میر جلات سے برآمد کرلیا۔
عوامی و سماجی حلقوں نے اس کامیاب کارروائی پر ایس پی شوکت مہمند،ڈی ایس پی کچلاک شفقت جنجوعہ،ایس ایچ او نیو کچلاک عجب خان کاکڑ،ایس ایچ او نورالحسن،ایس آئی منظورآحمد بمعہ فورس کو مبارکباد دی۔
وی این ایس ،پشین











