پشاور، 19جون(اے پی پی): کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے اہم کارروائی کرتے ہوئے ، راہزنی،موٹر سائیکل سنیچنگ /لفٹنگ میں ملوث 22ملزمان گرفتار کرلئے ہیں جنکے قبضے سے 23عدد موٹر سائیکلیں اور ایک موٹر کار بھی برآمد ہوئی ہے ۔
کارروائی کے حوالے سے پولیس لائن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل نے بتایا کہ یہ کاروائیاں سٹی ڈویژن کے مختلف تھانہ جات کی پولیس نے کی ہیں جنہوں نے دوران کارروائی قیمتی موبائل فونز اور نقد رقم کیساتھ ساتھ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔
ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزمان شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل، قیمتی موبائل فون اور نقدرقم چھین لیتے اور سستے داموں فروخت کرتے تھے۔
وی این ایس ، پشاور











