ملک بھر کی طرح شجاع آباد میں بھی سورج گرہن ،شہریوں نے نماز کسوف ادا کی

171

شجاع آباد،21 جون  (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح شجاع آباد میں بھی سورج کو  گرہن  لگا، سورج کو  گرہن  لگاتے ساتھ ہی شہریوں کی بڑی تعداد نماز کسوف ادا کرنے کے لیے مسجدوں میں پہنچ  گئی ۔
اس موقع  پر  علما کرام   کا کہنا تھا کہ سورج گرہن اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی  ہے ، اس سے عبرت  حاصل کرنی چاہیے، اس موقع پر نماز الکسوف پڑھی جائے  ، استغفار  کیا  جائے  اور  نوافل ادا  کیے جائیں  ۔ انہوں نے  کہا کہ  سورج گرہن کے وقت  قران پاک کی تلاوت کرنی چاہیے اور نبی کریم ﷺ پر کثرت سے درود وسلام کا نزرانہ پیش کریں اور اپنے گناھوں کی معافی طلب کرنی چاہیے۔

 

وی  این ایس،  ملتان