چنیوٹ، 29 جون (اے پی پی): تھانہ چنا ب نگر پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم احتشام نے چناب نگر میں اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام عباس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم احتشام کواسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے پسٹل 9MM برآمد بھی کر لیا گیا ہے۔ ملزم کیخلاف تھانہ چناب نگر میں مقدمہ درج ہو چکا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے۔ اس غیر قانونی عمل سے آپ کی وقتی خوشی کسی کی عمر بھر کا روگ بن سکتی ہے۔ اس لیے ہوائی فائرنگ سے گریز کریں۔
وی این ایس،چنیوٹ