شیخوپورہ ٹرین حادثہ ، مرنے والے30 سکھ یاتریوں  کی میتیں گوردوارہ بھائی جوگا سنگھ پشاور  پہنچا دی گئیں 

172

پشاور، 4جولائی(اے پی پی): شیخوپورہ ٹرین حادثہ میں مرنے والے سکھ یاتریوں کی 30 میتیں گوردوارہ بھائی جوگا سنگھ محلہ جوگن شاہ علاقہ ڈبگری  میں  پہنچا دی گئیں، میتیں پشاور پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے سکھ یاتریوں کی کوچ کراچی جانے والی یار حسین ایکسپریس سے شیخوپورہ کے مقام پر ٹکرا گئی تھی جس میں سوار 20 سے زائد سکھ برادری کے مرد خواتین اور بچے موقع پر جان کی بازی ہار گئے ۔

 تمام یاتریوں کا تعلق پشاور گردوارہ بھائی جوگا سنگھ سے تھا جو ننکانہ صاحب کے بھائی رگبیر سنگھ جو کہ کرونا کی وجہ سے فوت ھوئے تھے کی ارداس میں شمولیت کی غرض سے گئے ھوئے تھے۔

 آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے میتیں آج صبح ایدھی ایمبولنسوں کے ذریعے خیر آباد اٹک روانہ کردی گئیں ہیں ۔

وی  این ایس،  پشاور