ملتان ، 04 جولائی (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کی ہدایت پر مارکیٹنگ برانچ کا نادہندگان کے خلاف کریک ڈاون ،شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے متعدد پینا فلیکس اتار کر قبضے میں لے لیے گئے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے ملتان روبینہ کوثر نے کہا کہ ادارے کی سیلف ریکوری میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،بلاتفریق کارروائی کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔آپریشن کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ سیل شاہد کامران اور سائیٹ انسپکٹر محمد احسن نے کی۔آپریشن چونگی نمبر 9،چونگی نمبر 8اور سیداں والا بائی پاس کے علاقوں میں کیے گئے۔
وی این ایس، ملتان











