لاہور ،07جولائی (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سکھ برادری کے وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی ہے،گورنر پنجاب نے فاروق آباد ٹرین حادثہ پر سکھ کمیونٹی سے تعزیت کی۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وفد سے کہا کہ فاروق آباد ٹرین حادثہ درد ناک واقعہ ہے، قیمتی جانوں کے ناقابل تلافی نقصان پر بے حد دکھ اور افسوس ہے۔
انھوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب اور پشاور میں لواحقین اور سکھ برادری کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ تمام تر دلی ہمدردی سوگواران کے ساتھ ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما مون خان بھی موجود تھے۔
وی این ایس ،لاہور











