ملتان ، 09 جولائی (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی جاوید اختر انصاری کے آفس شاہ رکن عالم کالونی میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وفاقی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زین قریشی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا ئیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدوم زین قریشی ہمارے عظیم رہنما ہیں،ملک کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے دونوں رہنماؤں کو کورونا سے جلد صحت یاب کرے۔
اس موقع پر سیدرمضان فیضی،اقبال عاربی،چوہدری الیاس،چوہدری غلام قادر،مہراظہرچاون،سیدبابرشاہ،شہبازقریشی،راناندیم،رانانعیم،خواجہ صدیق صدیقی،شوکت کونسلر،چوہدری غنفضر،آصف پوتا،چوہدری یونس انصاری،چوہدری عبداللہ، مہرعارف چاون،مکی انصاری،رانااعجازالحق،عماریاسر،وقاص احمد،حاجی یونس انصاری،ملک جہانزیب،حاجی نعیم،اعظم اکرام انصاری،آصف وجڑ،شکیل انصاری،سیدزیدی شاہ،شوکت علی انصاری،قاضی نعیم اسلیم اورملک اشفاق بھٹی سمیت دیگر پارٹی کارکنان شریک ہوئے۔
وی این ایس ، اسلام آباد











