صوبائی وزیر صنعت و تجارت  کی  کی کھلی کچہری، عوامی مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری

131

لاہور، 9جولائی(اے پی پی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے جمعرات کو یہاں  اپنے  دفتر  میں لوگوں کی شکایات سنیں اور بعض مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے، لوگوں کی زیادہ تر شکایات بجلی، سوئی گیس، میونسپل سروسز اور صحت کے شعبہ سے متعلق تھیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لوگوں کی خدمت اور انکی شکایات کے ازالے سے قلبی سکون ملتا ہے، سرکاری افسران عوام کی خدمت کو شعار بنائیں، مسائل کے حل کیلئے آنے والوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

میاں اسلم اقبال  کا کہنا تھا کہ عوام نے تحریک انصاف کو تبدیلی کا مینڈیٹ دیا، تبدیلی آکر رہے گی۔عوام کی خدمت اور انہیں درپیش مسائل کے حل کاعزم لے کر میدان میں آئے ہیں۔غریب عوام کے حقوق کے لیے لڑیں گے چاہے حالات کیسے بھی ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ ظلم، ناانصافی، لوٹ مار اور حق تلفی کے کلچر کو ہمیشہ کیلئے ختم کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے، آئندہ نسلوں کو کرپشن سے پاک، ترقی یافتہ اور خوشحال نیا پاکستان دیں گے۔نیت صاف، جزبے صادق اور غریبوں کا احساس ہو تو کامیابی ملتی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اربوں روپے کے احساس پروگرام کے ذریعے غریب گھرانوں کی مدد کی جارہی ہے۔عمران خان کی سچی، مخلص اور باصلاحیت قیادت میں ملک ہر بحران سے نکلے گا۔

وی این ایس، لاہور