سکھر۔11جولائی (اے پی پی ): میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ سکھر شہر میں 30 سال میں اتنے کام نہیں ہوئے جتنے گزشتہ 04 سال کے دوران ہوئے، جاری ترقیاتی اسکیموں کا 75 فیصد کام مکمل کرلیا ہے، بقایا کام بھی جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گیں، مشکلات کے باوجود بھی پوری استعداد کیساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، کوشش ہے کہ مدت مکمل ہونے سے قبل شہریوں کو تمام بلدیاتی سہولیات فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈپٹی میئر طارق حسین چوہان کے ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ شہر میں نامعلوم گروہ سرکاری املاک کی چوری میں ملوث ہے، بیوٹیفکیشن پلان کے تحت تعمیر کئے گئے خوبصورت مونومنٹس سے لائٹس، پولز، ایل ای ڈی کا ایڈاپٹر سمیت مین ہولز کے کور چوری ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہیں، میں آج میڈیا کے توسط سے چوروں کی اطلاع دینے والے کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں، نہ صرف یہ بلکہ نام بتانے والے کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
وی این ایس، سکھر











