پشاور، 12جولائی(اے پی پی): سیکرٹری محکمہ ریلیف عامر لطیف نے آج یہاں خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے صوبائی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد نے انہیں ریسکیو 1122 کی جانب سے مختلف ایمرجنسیز کے دوران استعمال ہونے والے آلات اورعوام الناس کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 کے پاس بین الاقومی معیار کے جدید ترین آلات موجو د ہیں جس میں ایمبولینس، فائر ویکل، واٹر براوزر، ریسکیو ویکل، واٹر ریسکیو وین، کشتیوں کے علا وہ ایمر جنسی میڈیکل ریسپانس یونٹ (بس) جس میں لیبارٹری، منی آپریشن تھیٹر، منی انتہائی نگہداشت یونٹ اور مریضوں کے لیے او پی ڈی تک کا انتظام موجود ہے۔
اس کے علاوہ اندرون شہر تنگ گلیوں میں پرانی اور تاریخی عمارتوں میں آگ بجھانے کے لیے موٹر سائیکل فائر ٹینڈر اور منی فائر ٹینڈر بھی موجود ہیں۔
سیکرٹری ریلیف عامر لطیف نے ریسکیو 1122کی جانب سے عوام الناس کو بلاتفریق ان کی دہلیز پر بروقت اور بہترین خدمات انداز میں مفت فراہم کرنے پر ادارے کے کردار کو سراہا اور خر اج تحسین پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں اور آلات کا معائنہ کرنے کے بعد یقین ہوگیا کہ شہریوں کو کسی بھی ایمرجنسی کے دوران ریسکیو1122شب وروز موجود ہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کریں گے۔
وی این ایس،پشاور











