صحافی  عوامی  مسائل  کو   حکام  بالا تک  پہنچانے  میں   اپنا کردار ادا کریں ؛ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد جاوید ڈومکی

100

چاغی، 13 جولائی (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد جاوید ڈومکی کا کہنا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون جبکہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ چاغی مقامی صحافیوں سے مربوط روابط کے ذریعے عوام کو درپیش مسائل کا حل چاہتی ہے، جدید دور میں پیشہ ور صحافیوں اور ذمہ دارانہ صحافت کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

 دالبندین پریس کلب کے  دورے کے موقع پر   گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر محمد جاوید ڈومکی کا کہنا تھا کہ پریس کلب کا دورہ کرنے کا مقصد صحافیوں کے مسائل معلوم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے پیدا شدہ ہنگامی صورتحال کے باعث وہ اور ان کے بالا آفیسران کافی مصروف رہے جس کی وجہ سے معمول کے امور کو زیادہ وقت نہیں دیا جاسکا تاہم اب کچھ عرصے سے وہ لوگوں کو درپیش دیگر مسائل کی حل کے لیے ہمہ وقت  کوشش  کررہے ہیں۔

انہوں نے مثبت تنقید اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کئی مسائل حکام اور لوگوں کی نظروں سے اوجھل رہتے ہیں جنہیں صحافی اجاگر کرکے متعلقہ حکام یا افراد تک پہنچاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا حل تلاش کیا جاتا ہے۔ انہوں نے دالبندین کے صحافیوں کی مجموعی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دالبندین پریس کلب سمیت تمام علاقوں کی صحافیوں کے مسائل کی حل میں دلچسپی رکھتی ہے۔

 وی این ایس ، چاغی