ملتان؛ پلانٹ فار پاکستان ڈے کا انعقاد،کمشنر شان الحق نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

160

ملتان ،17 جولائی  (اے پی پی پ):وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق ملتان ڈویژن میں پلانٹ فار پاکستان ڈے کا انعقاد،کمشنر شان الحق نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اور شہریوں میں مفت پودے بھی تقسیم کئے۔

اس موقع پر  کمشنر شان الحق نے  کہا کہ  پلانٹ فار پاکستان ڈے پر ڈویژن میں ساڑھے پانچ ہزار پودے لگائے جائیں گے،نئی نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے تمام مکاتب فکر قومی ذمہ داری نبھائیں اور مہم کی کامیابی کیلئے پودوں کی حفاظت کا نظام وضع کرنا ضروری ہے، ہر شہری گھر دفتر میں شجرکاری کرکے اپنا فرض نبھائے۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ شجرکاری مہم صرف سرکاری مہم نہیں،سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس  موقع پر  چیف کنزرویٹر فاریسٹ رانا محمود احمد ،ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد نے بھی پودا لگایا۔

وی  این ایس،  ملتان