وزیراعلیٰ پنجاب کا   ڈیرہ غازی خان میں صاف اور سرسبز پنجاب مہم کے تحت پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح

191

لاہور،17جولائی(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں صاف اور سرسبز پنجاب مہم کے تحت پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا اور  شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی۔

اس موقع پر  گفتگو  کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ شجرکاری آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے ضروری ہے،ہمیں عوام میں شجرکاری کی اہمیت کا شعور بیدار کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پودے کی دیکھ بھال اور حفاظت بھی خصوصی توجہ چاہتی ہے۔

وی این ایس ، لاہور