کامیاب جوان پروگرام کے  تحت  پانچ کروڑ ستاسی لاکھ روپے گوجرانوالہ کے نوجوانوں میں تقسیم ہو چکے ہیں:عثمان ڈار

129

لاہور، 17 جولائی (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا  ہے کہ پانچ کروڑ ستاسی لاکھ روپے گوجرانوالہ کے نوجوانوں میں تقسیم ہو چکے ہیں جبکہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں  دس لاکھ نوجوانوں نے  درخواستیں بھیجی ہیں جن میں سے حق داروں کو فنڈز فراہم کیے جا چکے ہیں۔

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام میں سیاسی بنیادوں پر کچھ نہیں کیا جاتا، جن نوجوانوں کو پیسے ملیں   ہیں  ان کی  کاروباری صلاحیتوں پر دیئے گئےہیں۔

 عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوان جو اس  پروگرام سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں وہ کاروبار کریں نا کہ پیسوں کا ضیاں کیا جائے۔ یہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے ہیں ان کو ضائع نہیں کیا جا سکتا ۔  انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے دوسرے مرحلے میں مارک اپ میں کمی اور فنڈز میں اضافہ کیا گیا ہے اور  کامیاب جوان پروگرام کے فیز ٹو کو بھی بہت جلد شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ  بارہ اگست کو جوان پروگرام کی ایپلیکیشن بھی لانچ کی جائے گی۔

وزیراعظم کے مشیر عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام سے استفادہ کرنے والے گوجرانوالہ کے نوجوانوں میں رقوم بھی تقسیم کیں۔

 وی   این ایس، لاہور