ملتان، 18جولائی (اے پی پی ): پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی ملتان کےزیر اہتمام شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ،کمشنر ملتان شان الحق نے ایم پی اے واصف راں،ایم پی اے سبین گل، چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ،ڈایریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود اور ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ وقاص خاکوانی کے ہمراہ پو دہ لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا ۔
کمشنر ملتان شان الحق نے اس موقع پر کہا کہ درختوں کی شجرکاری سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا اور آلودگی کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہونگے۔
ڈایریکٹر جنرل پی ایچ اے عابد محمود نے کہا کہ اگست میں بھر پور درخت لگا کر ماحول کو خوشگوار بنائیں گے۔
ایم پی اے واصف راں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کو کامیابی سے ہمکنار کر رہے ہیں۔ درختوں کی شجرکاری میں بھر پور شرکت کریں گے۔
چیئرمین پی ایچ اے نے کہا کہ ہم بارہ سے پندرہ فٹ کے درخت لگا رہے ہیں اور شہر میں بھر پور شجر کاری کریں گے ،انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پارکوں اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنا رہ ہیں، ملتان کے پارکوں اور گرین بیلٹس پر سایہ دار درختوں کی شجرکاری کریں گے ۔
وی این ایس، ملتان