کو آرڈینٹر  وزیر اعظم احمد خان نیازی کا دورہ چترال، محکمہ صحت کے اہلکاروں کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا

149

چترال،20 جولائی (اے پی پی ): وزیر اعظم پاکستان کے کو آرڈینیٹر   برائے سیاسی امور احمد خان نیازی  دو  روزہ   دورے پر چترال  پہنچ گئے ،جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کےمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ  ڈاکٹر شمیم احمد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزادہ حیدر الملک، دیگر ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے کرونا وائریس کے خاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے   محکمہ صحت کے اس ہراول دستے کو  نیک خواہشات اور خراج تحسین  پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ اس دورے کا بنیادی مقصد  ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس  نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم کم  وسائل کے باوجود کرونا کے خلاف لڑ رہے ہیں ۔ایم ایس نے بتایا کہ ہمارے ہاں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کافی آسامیاں خالی ہیں جس  پر  احمد خان نے نیازی نے کہا کہ صوبائی حکومت  صحت کے شعبے میں  انقلابی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نہ صرف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بلکہ چترال میں جتنے بھی ہیلتھ یونٹ ہیں ان سب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

اس کے علاوہ  احمد خان نیازی نے ڈپٹی کمشنر سے بھی ملاقات کی اور ان سے ان کے ضلع کے مسائل پر بات چیت کی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ  پیر مصور خان  رکن صوبائی اسمبلی دیر،  منیب خان سابقہ صوبائی وزیر اور ایم پی اے شانگلہ،  شاہد علی خان صدر سوشل ویلفئیر وینگ پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن، وزیر زادہ کیلاش معاون خصوصی برائے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ  برائے اقلیتی امور اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بھی موجود تھے۔

وی این ایس ، چترال