عارف والا، 20 جولائی(اے پی پی ): تھانہ رنگ شاہ پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ڈی ایس پی فیاض احمد پنسوتا کی زیرنگرانی بین الاضلاعی تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ۔ایس ایچ او تھانہ رنگشاہ چوہدری مشتاق احمد نے میڈیا کو بتایا کہ جدید سائنسی طریقہ کار کو بروئے کار لاتےھوئے تین رکنی خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا جنہوں نے چند روز قبل تاجر سے تین لاکھ لوٹ لیے تھے، تین رکنی گینگ تھانہ رنگشاہ ۔تھانہ ڈلوریام سمیت ساہیوال پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور ڈکیت گینگ سے مزید وارداتوں کا انکشاف متوقع ہے۔
وی این ایس عارف والا











