ملتان : سابق آئی جی پنجاب پولیس و رکن پبلک سروس کمیشن امجد جاوید سلیمی کا آر پی او آفس کا دورہ

238

ملتان ، 20 جولائی (اے پی پی ): سابق آئی جی پنجاب پولیس و رکن پبلک سروس کمیشن امجد جاوید سلیمی نے پیر کو یہاں آر پی او آفس کا دورہ کیا، ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے امجد جاوید سلیمی کا استقبال کیا ۔انہوں  نے آر پی او آفس کےمختلف  شعبوں کا معائنہ بھی کیا ،آر پی او وسیم احمد خان نے ریجنل پولیس کے اقدامات پر بریفنگ بھی دی ۔

امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ پنجاب پولیس نے جدید تقاضوں کے مطابق انقلابی اصلاحات پر عمل پیرا ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے پولیس و انتظامی امور میں مزید بہتری آئے گی۔ آر پی او نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے تھانوں میں  شہریوں کو احساس تحفظ دلایا جارہا ہے

وسیم احمد خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے وژن کے تحت میرٹ پر  تفتیش یقینی بناکر بوگس مقدمات کا کلچر دفن کردیا، معاشرے میں برائی کے خاتمے کیلئے پولیس اور عوام میں مثالی اعتماد سازی ناگزیر ہے۔

وی این ایس ، ملتان