سکھر؛ کووڈ- 19 کے حوالے سے مختلف سرکاری و نجی دفاتر اور سنٹرز میں آگاہی مواد تقسیم

329

سکھر،22جولائی (اے پی پی ): سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (سرسو) کی جانب سے کووڈ- 19 کے حوالے سے مختلف سرکاری و نجی دفاتر اور سنٹرز میں آگاہی مواد تقسیم اور آویزاں کیا گیا۔

سرسو کے ترجمان جمیل احمد کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلپ انٹرنیشنل کے تعاون سے کرونا سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر اورآگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عمل پیرا ہونے کے لئے بینرس، پمفلیٹ اور اسٹیڈیزکا مواد سرکاری دفاتر محکمہ سوشل ویلفیئر ، ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سوشل ویلفیئر، ہسپتالوں بالخصوص جناح ہسپتال کراچی، چائلڈپروٹیکشن یونٹ،آرفن سینٹرز سمیت دیگر نجی اداروں میں تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ آویزان بھی کیا گیاہے۔

کووڈ- 19 آگاہی مہم منصوبے کا مقصد عوام میں کرونا سے بچاو کے لیے مزید آگاہی فراہم کرنا بالخصوص احتیاطی تدابیر کو یقینی بناتے ہوئے مختلف دفاتر اور کام کرنے والی جگہوں پر سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ احتیاطی تدابیر پر عوام کو عمل اور روشناس کرانا ہے۔

آگاہی مواد بزرگ ، شہریوں سمیت معذور افراد اور سماجی خدمات فراہم کرنے والے سرکاری و نجی اداروں میں تقسیم اور آویزاں کیا گیا۔

وی این ایس،سکھر