ملتان :پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی  کےزیر اہتمام شجر کاری مہم جاری

186

ملتان،23  جولائی (اے پی پی ): پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی  کےزیر اہتمام شجر کاری مہم جاری ہے ، ڈپٹی کمشنرعامرخٹک ،چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ،ہڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود نےاملتاس اور سکھ کے درخت لگائے ۔

اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے کہا کہ درخت لگا کر ہم نہ صرف ماحول کو بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو ساز گار ماحول فراہم کر سکتے ہیں، شہر کو سرسبزو شاداب بنانے میں پی ایچ کا کر دار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان وژن کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں، شہری شجرکاری مہم میں شرکت کریں،ہم سب کو مل کر پاکستان کو کلین اینڈ گرین بنانا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نے کہا کہ شجرکاری مہم میں بڑے درختوں کی شجرکاری کے ساتھ ان کی مناسب دیکھ  بھال بھی یقینی بنا رہے ہیں املتاس اور سکھ چین جیسے مقامی اور سایہ دار درخت ماحول کے لئے سازگار ہیں اگست میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کریں گے۔

وی این ایس،ملتان