پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان  نے  درجہ چہارم کے پندرہ ملازمین کومستقلی کے احکامات جاری کر دئیے

113

ملتان، 23 جولائی (اے پی پی):پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے 17(اے ) کے  درجہ چہارم کے پندرہ ملازمین کومستقلی کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔  جن میں   1میٹ،4نائب قاصد اوردس مالی شامل ہیں۔

   اس مو قع پر   ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے روبینہ کوثر نے خیالات کا اظہار کر تے ہو ے    کہا ادارے کے لیے خدمات سرانجام دینے والے محنتی ملازمین اثاثہ ہیں۔دوران سروس فوت ہوجانے والے ملازمین کے بچوں کو مستقل کرنے سے ادارے کے مسائل میں مزید مدد ملے گی۔یہ ملازمین کافی عرصہ سے مستقلی کے منتظر تھے۔ادارے کے دیگر مسائل بھی حل کر رہے ہیں۔

 وی این ایس ملتان